GuidePedia

0
چاغی(  نامہ نگار )  چاغی موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی مچھروں کی  افزائش نسل میں بے پناہ اضافہ کے سبب  ملیریا سمیت دیگر بیماریاں پھیلنے کا خدشہ :: تفصیلات کے مطابق چاغی میں موسم کی تبدیلی  کے ساتھ ہی چاغی  کلی سردار علی آحمد خان سنجرانی، کلی سردار شاہ محمود خان سنجرانی،  کلی سخی پیر محمد درانی ،کلی حاجی علی اکبر زیر کاڑی، کلی محمد افضل سمالانی   اور گردونواح کے علاقوں  میں  مچھروں نے اپنی موجودگی کا واضع طور پر احساس دلانا شروع کردیاچاغی شہر  میں جگہ جگہ کھڑے گندے پانی اور مختلف مقامات پر گندگی اور غلاضت کے ڈھیر  مچھروں کی افزائش نسل کی آماجگاہ بن چکے ہیں,جس کے باعث  مچھروں کو کھلے عام پلنے کے مہلت مل رہی ہے۔خصوصا چھوٹے بچوں میں جراثیم , وبائی امراض میں اضافہ ہونا شروع ہوچکاچاغی کے عوامی حلقوں نے  کہا کہ چاغی   شہر میں صفائی کا نظام بہتر بنانے اور  مچھر مار سپرے کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔اس خطرناک صورتحال کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کہا ہے کہ مچھروں کی بہتات پر بروقت قابو پانے کیلئے فی الفور اقدامات نہ کئے گئے توان کی افزائش کا خاتمہ خواب بن جائے گا، مچھرں کی خطرناک قسم جس کے کاٹنے سے انسان  ملیریا بخار اور دیگر امراض کا شکار ہوجاتا ہے، ملیریا کے خاتمہ کیلئے چاغی میں  سپرے  کی جاہیں 
رپورٹ چاغی نیشنل پریس کلب چاغی رجسٹرڈ ۔

Post a Comment

 
Top