GuidePedia

0
دالبندین۔ انجمن تاجران دالبندین نے ضلع
چاغی انتظامیہ سےمطالبہ کیاہے  ضلع کے چھوٹے چھوٹے دکانداروں کو حفاظتی اقدامات کے تحت کاروبارکرنے کی اجازت دی جائے پورے ملک میں چھوٹے دکان داروں کو کاروبار کرنے کی اجازت ہے مگر ہمارے ہاں چھوٹے دکانوں کو بھی بند کیا گیا ہے جس سے دکاندار نان شبینہ کے محتاج ہو گئے ہیں ایک طرف دکانوں کے کرائے دوسرے طرف گھر کے اخراجات تک کے لئے پریشان ہیں  ضلع میں شاپنگ سینٹرز نہ بڑے شاپنگ مال اور نہ ہی انڈسٹریز ہیں لہذا ضلعی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے   اورہمیں باقی ملک کی طرح شام 8بجےتک حفاظتی تدابیر کے ساتھ پورے بازار کے دکانداروں کو کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔ انجمن تاجران دالبندین

Post a Comment

 
Top