ڈیڑھ ماہ قبل دالبندین بازار سے سر شام اغوا ہونے والا سکھ تاجرمنیش سنگھ ولد سردار دیس سنگھ کو رکن صوبائی اسمبلی الحاج سخی میر امان اللہ خان نوتیزئی نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر اور اپنی محافظ کی قربانی دیکر بازیاب کرالیا ۔زرائع کے مطابق ڈیڈھ ماہ قبل سکھ تاجر منیش سنگھ کو جب اغوا کیا تو ایم پی اسی دن سے دن رات سکھ کی بازیابی کے لی کوششوں میں مصروف تھا ۔گزشتہ روز خفیہ اطلاح ملنے پرسخی میر امان اللہ نوتیزئی اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر سکھ تاجر کو بازیاب کرایا اور چاغی عوام کے سر کو فخر سے بلند کیا ۔
ڈپٹی کمشنر چاغی سیف اللہ خان کھیتران نے صھافیوں کو بتایا ہم رکن صو بائی اسمبلی سخی میرامان اللہ نوتیزئی کا مشکور ہیں جس نے بھر پور ہمارے ساتھ دیا اورانکا کہنا تھا اس کاروائی میں تین اغوا کار گرفتار کی ہے اور انکے قبضے سے 4موٹر سائیکل اور ایک گاڈی اپنی قبضے میں لی ھے انہوں نے کہا اس کامیاب کاروائی میں ایم پی اے سخی میر امان اللہ خان نوتیزئی ہمارے شانہ بشانہ تھے ۔اس کاروائی میں ایم پی اے کا ایک محافظ ایک لیویز اہلکار اور قبائلی افراد زخمی ہوئے۔
مغوی منیش سنگھ کا کہنا ھے کہ ڈیڈھ ماہ میرے آنکھوں پر پٹی باندھے ہوئے تھے ۔
ہندو پنچائیت نے ایک شخص کی شہادت اور دو افراد کی زخمی ہونے پر بروز اتوار سوگ میں اپنی تمام کاروباری مراکز بند رکھنے کا اعلان کیا اور سخت دکھ اور افسوس کا اظہار کیا
Post a Comment