لندن(نیوزڈیسک) طبی ماہرین کے مطابق انسانی زندگی گزانے کے چار طریقے (لائف سٹائل) ایسے ہیں، جن کی وجہ سے موت تک واقع ہو سکتی ہے، یعنی انسانی غفلت انہیں ایسی بیماریوں میں مبتلا کر سکتی ہے، جو موت تک لے جائیں۔
تکیے اور موبائل فون کے درمیان: آج ہر 10 میں سے 8 افراد ساری رات موبائل فون کو اپنے ساتھ لگا کر رکھتے ہیں، جن میں سے 50 فیصد الارم کے لئے اسے اپنے پاس رکھتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سر اور موبائل فون میں کم فاصلہ نیند کے دورانیہ اور معیار کو متاثر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ موبائل فون کی شعاعیں براہ راست آنکھوں کے پردوں اور بعدازاں دماغ کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ لہذا کبھی بھی موبائل فون کو اپنے تکیہ کے نیچے رکھ کر مت سوئیں اور سوتے وقت اسے کم از کم 20 سینٹی میٹر دور رکھیں۔

پشت اور کرسی کے درمیان: کمر میں درد آج وباءکی صورت اختیار کرتا جا رہا ہے اور ماہرین کے مطابق کمر درد کی بڑی وجہ کرسی پر بیٹھ کر کمپیوٹر، ٹیبلٹ یا لیپ ٹاپ استعمال کرنا ہے، گردن میں درد کے 10 میں سے 7 کیس ان آلات کے استعمال کی وجہ سے سامنے آتے ہیں۔ روزانہ مسلسل 8 گھنٹے ڈیسک، کرسی یا صوفے پر بیٹھ کر کام کرنا کمر کے درد کا باعث ہے لہذا جب کرسی یا صوفے پر بیٹھےں تو پشت کو اچھی طرح اس کے ساتھ ملا لیں۔
جلدی صحت: ہم میں سے اکثر افراد یہ سمجھتے ہیں کہ سن سکرین ( دھوپ کے نقصانات سے بچانے والی کریم) صرف چھٹیاں گزارنے کے لئے کسی تفریحی مقام پر ہی استعمال کی جاتی ہے، حالاں کہ ایسا نہیں ہے بلکہ ہمیں سر سے لے کر پاﺅں تک اپنی جلد کی حفاظت کرنی چاہیے۔ ہمارے جسم کے جو حصے کپڑے سے ڈھانپے ہوتے ہیں، وہاں تو نہیں البتہ جو کھلے ہیں، یعنی منہ، گردن اور ہاتھ وغیرہ ان پر سن سکرین ضرور استعمال کیا جائے، کیوں کہ بعض اوقات جسم کے مذکورہ حصے جلدی کینسر کا سبب بھی بن جاتے ہیں۔

Post a Comment